منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،مہنگائی کم کرونگا،آج عمران خان کے یہ وعدے کہاں ہیں؟ہروعدے پر یوٹرن۔۔وزیراعظم کی تقریر پر احسن اقبال کا ردعمل 

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی کام نہیں آتا ، حکومت کی سمجھ نہیں کیسے چلتی ہے ،پچھلی حکومتوں پر الزامات لگاتے رہے ہیں ، عوام سے کئے گئے وعدے کہاں ہیں ،ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں ،وزیراعظم کی تقریر سے لگتاہے کسی این جی او کے سربراہ ہیں ۔مسلم لیگ (ن )کے

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء نے جو خطاب کیے جن کا جواب ضروری ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ایسے تھی جیسے لاہور یاد گار جلسے میں خطاب ہو یا کنٹینر پر خطاب ہو ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دفاعی بجٹ دیا سی پیک منصوبوں پر کام کر کے دیکھایا ،ہم نے توانائی کا بحران حل کیا ،ہم نے عملی کام کر کے دیکھایا ،ایل این جی ٹرمینل جو دس سال سے نہیں لگ رہا تھا تھا ہم نے دس ماہ لگا کر دیکھایا۔احسن اقبال  نے کہاکہ عمران خان نیازی کو سمجھ آتی نہیں حکومت چلانے کی اور سب کچھ پچھلی حکومت پر ڈال دیتا ہے ،مسٹر یو ٹرن آپ نے تو خود کہا تھا کہ میں آئی اس یم ایف نہیں جاوں گا خود کشی کر لوں گا لیکن آج قوم سے کیے گئے وعدے کہاں گئے ،ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا،ہم نے مہنگائی کو کم کر کے دیکھایا ،ہم نے دہشت گردی کو کم کر کے دیکھایا ،ہم نے کراچی میں امن کر کے دیکھایا ،آپ نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو پچھلے دھکیل دیا ،ہم نے قرض لیے کام کروائے ،ہم نے سی پیک کے منصوبے بنائے ،موٹر ویز بنائیں ،آپ نے گیارہ ہزار ارب قرضے لے کر قوم کو مہنگائی دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کوکوئی کام نہیں آتا،حکومت کی سمجھ نہیں کیسے چلتی ہے ،عمران خان یاتوپچھلی حکومت پرالزام لگاتے ہیں،کراچی تاپشاورلوگ فضائی کے بجائے موٹرویپرسفرکوترجیح دیتے ہیں،جس نظام کے بوسیدہ ہونے کی بات کرتے ہیں،اسی سے ہم نے سب سے بڑی ترقی کرکے دکھائی۔ احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نے خطاب میں ایک بار پھر قوم کو لیکچر سنایا،مسٹر یوٹرن آپ خودی پرلیکچر دینے کا کیا حق رکھتے ہیں ،نواز شریف کی قیادت ،ن لیگ کی قیادت نے یو ٹرن نہیں لیا،ہم نے کراچی میں امن قائم کر کے دکھایا انہوںنے کہاکہ عمران خان نظام ناکارہ قراردیکرجان چھڑانیکی

کوشش کرتے ہیں،عمران خان نے آکر ترقی کے اس تسلسل کو توڑ دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ موجود ہے 2019 ،2020 میں 6فیصد ترقی کی پیشگوئی کررہے تھے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،منہگائی کم کرونگاآج عمران خان کے یہ وعدے کہاں ہیں؟ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں ، خودی یہ بھی درس دیتی ہے آدمی جو بات کرتا ہے اس پر کٹ مرتا ہے پیچھے نہیں ہٹتا، وزیراعظم کی تقریر سے لگتاہے کسی این جی او کے سربراہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ڈبو دیا، دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں کہ کسی معیشت نے 2 سال میں 6 فیصد کریش کیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…