پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات، وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر پر اعتماد کا اظہار

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی۔ پی پی 265سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمدنے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو

حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں اور میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ ترقی پر ہر شہر اورقصبے کے عوام کا حق ہے۔پنجاب کے دورافتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا۔ عوام سمجھداراوراچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات بہت خوشگوار رہی۔آپ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں اور آپ کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…