منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیرتعلیم کو مجبوراً گاڑی سے اترکرپیدل چلناپڑگیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکلی(این این آئی)وفاقی وزیر شفقت محمود نے مکلی قبرستان کا دورہ کیا اس دوران شٹل سروس خراب ہوگئی اور مجبورا انہیں گاڑی سے اترنا پڑا۔وفاقی وزیر تعلیم و قومی ورثہ مکلی قبرستان کے دورے پرپہنچے جہاں تاریخی قبرستان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی خراب ہوگئی،

کچھ دیر تک ڈرائیور گاڑی ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن مجبورا انہیں گاڑی سے اتر کر پیدل چلنا پڑا بعد میں متبادل گاڑی منگوائی گئی اور پھر شفقت محمود اور دیگر اہم شخصیات کو متبادل گاڑی میں سوار کرایا گیا۔دورے کے موقع پر وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کو مکلی قبرستان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ مکلی ہیریٹیج سائٹ دیکھنے آیا ہوں ،سیاحت کے لئے ان پر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بہتری کے لئے کام کر رہی ہے،میرے دورے کا مقصد قومی ورثے کو دیکھنا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران تمام فیصلے مشاورت سے کیے ہیں،کورونا کے دوران تعلیم کا بھی بہت نقصان ہوا ہے،تعلیمی سال بھی بڑھایا اور بچوں کو بغیر امتحانات پروموٹ بھی کیا، تاہم اب یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن صاف شفاف چاہتے ہیں تاکہ سب کو نظر آسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…