منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بوسن روڈ پر گاڑی چلانے والے کم سن ڈرائیور بچے کی بڑی گاڑی تھانے پہنچ گئی ، والد کی پولیس کو یقین دہانی

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان میں پولیس نے بوسن روڈ پر گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ لگالیا۔بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا چھ سال کا بیٹا فہد ان کی غیرموجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔والد کے مطابق اب بیٹے کو لائسنس ملنے تک گاڑی چلانے نہیں دوں گا۔ٹریفک پولیس نے 72 گھنٹے بعد بچے اور اس کے والد کا پتہ لگایا، جبکہ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی

۔3 روز قبل بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ٹریفک پولیس آفیسر کے مطابق بچے اور اس کے والد کو قوانین کے متعلق اچھی طرح سمجھادیا، گاڑی تحویل میں لے لی، قانون کے مطابق انہیں واپس ملے گی۔واضح رہے کہ ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جس کی عمر 5 یا 6 سال سے بھی کم معلوم ہوتی ہے وہ شہر کی ایک مصروف شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پرکوئی موجود تھا یا نہیں اس بارے میں ویڈیو سے واضح نہیں ہوسکا کیونکہ لینڈکروزر کی پچھلی نشستوں کی کھڑکیوں پر سیاہ گلاس لگے ہوئے تھے۔اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جانے لگا تاہم اس طرح لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ابھی تک گاڑی کے مالک یا بچے کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔دوسری جانب چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) محمد ظفر بزدار کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس اس گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔وہیں ترجمان سٹی پولیس عدنان کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو گاڑی سے متعلق ا?گاہ کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی جہاں بھی نظر آئے اس کے خلاف کارروائی کریں جبکہ سی ٹی او کی ہدایت پر معاملے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…