لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ظل سبحانی اور شاہی خاندان کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کیلئے ہر جگہ آن موجود ہوتے ہیں،تحریک انصاف کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے۔ان خیالات کا
اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقامی ہوٹل میں ٹائیفائیڈ ویکسین کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی بھی موجود تھے ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں معاون خصوصی نے براڈ شیٹ تحقیقات کے حوالے سے کہا کہاپوزیشن براڈشیٹ تحقیقات پر گھبراہٹ کا شکار ہے جسٹس(ر)عظمت سعید کو براڈشیٹ کمیشن سے الگ ہونیکا مشورہ دینے والی مریم نوازنے پانامہ سکینڈل میں سیاہ کرتوت سامنے آنے پر اپنے اباجی کو وزارت عظمی سے الگ ہونے کا مشورہ کیوں نہ دیا؟ مریم نواز کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں جو آنکھیں بند کرکے ناصرف انکے حق میں فیصلے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کاسیاہ ماضی گواہ ہے کہ انہیں اپنی مرضی کا ریفری اور میدان چاہیئے