منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

اپنے جوڑے، زیور پر کروڑوں خرچ کرنے کے ساتھ کچھ غریب کی شادی کیلئے بھی کچھ عطیہ کریں‘بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو کیے جانے کے سوال پر فردوس عاشق کا دلچسپ جواب

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو لاحق بیماریوںکا علاج قانون کی بالا دستی سے کیا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کا مطالبہ کر کے انتخابی شفافیت کو یقینی بنانے کے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے،اگر ان کا مطالبہ پورا ہو گیا تو ماضی میں سینیٹ انتخابات پر لگنے والی ضمیر فروشی کی

منڈیاں بند ہو جائیں گی، پی ڈی ایم اداروں کو متنازعہ بنا کر اپاہج کرنا چاہتی ہے لیکن ہم نظام کو اپوزیشن کی چالوں سے بچائیں گے، ظل سبحانی اور شاہی خاندان کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کیلئے ہر جگہ آن موجود ہوتے ہیں،تحریک انصاف کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقامی ہوٹل میں ٹائیفائیڈ ویکسین کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی بھی موجود تھے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز یکم فروری سے 15فروری تک جاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع اوردوسرے مرحلے میں دیگر 24اضلاع میں 9ماہ سے 15سال تک کے ایک کروڑ 93لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جس کے بعد ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول میں ہی شامل کردی جائے گی۔پاکستان ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرنے والاپہلا ملک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور اس کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں صحت کا شعبہ سر فہرست ہے۔حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کررہی ہے۔ جس کے تحت صوبے کے 12کروڑ عوام کو صحت اور علاج کی مفت سہولت میسر ہوگی۔عوام کی خدمت اورفلاح وبہبود کیلئے یہ ایک تاریخی اقدام ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیباٹائٹس، ٹی بی اور ایڈز جیسی مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جار ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کو نہ صرف کورونا فری،پولیو فری،ٹائیفائیڈ فری بلکہ ہر متعدی بیماری سے پاک بنائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے بختاور بھٹو کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی اننگز کے آغاز پر بختاور بھٹو کیلئے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غریب اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے نہیں کر سکتا ور دوسری طرف شاہی خاندان کی شادیوں میں

ہونے والی نمود نمائش غریب کی بیٹی کی آنکھوں میں حسرت اور آنسو بھر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی شادی پر ننگے پاں بھی جاں گی مگر نمود و نمائش اور کرپشن کے پیسوں کے جمعہ بازار کی دعوت سے خدا محفوظ رکھے۔خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ بختاور اپنے جوڑے، زیور پر کروڑوں خرچ کرنے کے ساتھ کچھ غریب کی شادی کیلئے بھی عطیہ کریں۔ اس سے پہلے اپنے ٹویٹر پیغام میں معاون خصوصی نے براڈ شیٹ تحقیقات کے حوالے سے کہا کہاپوزیشن براڈشیٹ تحقیقات پر گھبراہٹ کا شکار ہے

جسٹس(ر)عظمت سعید کو براڈشیٹ کمیشن سے الگ ہونیکا مشورہ دینے والی مریم نوازنے پانامہ سکینڈل میں سیاہ کرتوت سامنے آنے پر اپنے اباجی کو وزارت عظمی سے الگ ہونے کا مشورہ کیوں نہ دیا؟ مریم نواز کو جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں جو آنکھیں بند کرکے ناصرف انکے حق میں فیصلے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کاسیاہ ماضی گواہ ہے کہ انہیں اپنی مرضی کا ریفری اور میدان چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…