منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی شفافیت کے دعووں کی قلعی کھول دی، حیران کن دعویٰ

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کا اصل چہرہ ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی شفافیت کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے یہ کہتی آرہی ہے کہ یہ حکومت کرپٹ ترین ہے اور آج اس رپورٹ نے یہ ثابت کردیا۔انہوں نے کہا کہ آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پیپلزپارٹی کے موقف کی بھی تائید کردی ہے، کرپشن میں اضافہ اپوزیشن کی جماعتیں نہیں کہہ رہی بلکہ یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی مصدقہ رپورٹ ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی میں عمران خان خود ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی مثالیں دیا کرتے تھے، سلیکٹیڈ حکومت نے دیانتداری کا صرف لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے کالے کرتوت رپورٹ نے واضح کردئیے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت اے ٹی ایم کو فائدہ اور عوام کو نقصان پہنچاتی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو نوازنے کے بجائے اپنے اے ٹی ایمز کو نواز رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام کا استحصال ہورہا ہے، موجودہ دور حکومت میں پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تشخص خراب ہو رہا ہے۔ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ اس دور حکومت میں غلط اور کرپٹ فیصلوں کی وجہ سے چینی، ادوایات، گندم، پیٹرولیم سمیت کہیں اسکینڈلز منظر عام پر آئے۔ جبکہ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے حکومتی ایمانداری کی قلعی کھول دی ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ تحریک انصاف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ثابت ہوا حکومت نااہل اور نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ کرپٹ بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم صاحب صرف بیان بازی سے کرپشن کا خاتمہ نہ ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عجب حکومت کی غضب کرپشن کہانی بے نقاب کر دی ،دیکھتے ہیں وفاقی وزراء کب توپوں کا رخ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی طرف موڑتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ وفاقی و صوبائی کابینہ میں بیٹھے ہیں، وزیراعظم صاحب آپکی حکومت میں کرپشن کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔  فیصل کریم کنڈی  نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کے ریٹ دوگنا ہو چکے ہیں، عمران خان کے مالی سہولت کار چینی، گندم، ادویات چور نکلے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…