منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب سے معاملات طے کرنے کاآپشن ختم ، تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب سے معاملات طے کرنے کا آپشن ختم کرکے وزیراعظم عمران خان سے معاملات کے حل اور لگائے گئے الزمات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا،خواجہ دائود سلیمانی نے

وزیراعلی پنجاب کو استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا بھی چیلنج دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گارڈن ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کے رکن خواجہ دائود سلیمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعظم کے ویژن کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ہمارے معاملات پر وزیراعظم کمیٹی بنائیں اور پھر فیصلہ دیں کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب بھی استعفیٰ دیں اور میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں عوام کے پاس جاتے ہیں ،معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس نے عوام کے مسائل حل کیے۔ خواجہ دائود سلیمانی نے وزیراعلی سے ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سے نہیں ہم اب وزیراعظم سے ہی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 15 سے 20 اراکین ہیں اور منگل کو ہم نے اپنا اجلاس بھی بلوایا ہے مشترکہ فیصلے کریں گے۔ ہم خیال گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے سوال اٹھایا کہ کیا سارا پیسہ صرف ایک ہی حلقے کے لیے ہے پنجاب میں دوسرا کوئی حلقہ نہیں؟ ہمیں صرف لارے پر ہی رکھا جارہا ہے ،سارے فنڈز ڈی جی خان کے لیے ہی کیوں؟ ۔سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ یہاں غریب عوام کے دیئے گئے ٹیکسوں پر اقتدار کی مسند پر بیٹھے لوگ مزے کررہے ہیں اور دوسری طرف بے گھر لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…