مریم نواز ’انڈر کور ‘پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دیدیا گیا، ایسی معلومات دے دی جن کا تحریک انصاف کو علم ہی نہ تھا ؟ حیران کن انکشاف

28  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پنجاب حکومت کو شابادش دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ نون اور قبضہ مافیا ایک ہی ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ جمعرات کو حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اوقاف کی جانب سے

قبضہ مافیا پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے،ان کے قبضوں سے متعلق مزید چیزیں بھی سامنے آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن باہر سے فنڈنگ لیتے رہے، مولانا کو جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،ان لوگوں نے ہمارے خلاف کیس کیا مگر خود پھنس گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں، شفافیت یقینی بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ خرم دستگیر سے 1 ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، براڈ شیٹ، قبضہ مافیا سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی،نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی رہنماؤں نے مریم نواز کو انڈر کور پی ٹی آئی ایجنٹ قرار دیا ہے کہا کہ مریم نواز گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کام کررہی ہیں،وہ ایسی باتیں بتا رہی ہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں تھا۔معاون خصوصی شہباز گل نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر ترجمانوں کو بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2017، 18 کا ڈیٹا حاصل کیا، جب یہ اردو ترجمہ کروائیں گے انہیں پتہ چل جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، وہ معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، نیب میں جب وہ زرداری کے خلاف انکوائری کر رہے تھے تب نون لیگ خوش تھی۔ذرائع کے مطابق فرخ حبیب نے حکومتی ترجمانوں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…