منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم ریلیف میں شامل3 اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ۔ جمعرات کووزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹلٹی اسٹورز پر

وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ،یویٹلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گیھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ اضافے کو معقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور، منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اب تک 21ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں،بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبے کو بڑھانے کے لیے42ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ،سوئی سدرن کے لیے کمرشل پیداوار کے لیے گیس کنووں کی نشاندہی کی منظوری دی گئی ،ٹیکسٹائل پالیسی دو ہفتوں کیلئے موخر کر دی گئی ،اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز منافع کا جائزہ لیا گیا،گوادر کیلئے 300میگاواٹ کوئلے کے پاور پلانٹ کی منظوری دی گئی ،زائرین کیلئے مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…