پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن سے قبل حکومتی جوڑ توڑ جاری ایک اوراہم ترین (ن) لیگی رکن اسمبلی کی عثمان بزدار سے ملاقات

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) سینٹ الیکشن سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات اسی جوڑ توڑ کا حصہ ہے۔

جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی ذرائع نے سینٹ انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے کیمپ میں اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد 8 ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری حلقے بظاہر اس ملاقات کو رسمی ملاقات قرار دے رہے ہیں۔ اس حلقوں کے مطابق (ن) لیگی ایم پی اے کاشف محمود نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ان کی صحت کی بحالی کے حوالے سے کی تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کاشف محمود کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے فورٹ عباس سے لیگی رکن اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات میں عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد ارشد نے پہلی دفعہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ

کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، ڈھائی برس میں صرف خلوص نیت

کے ساتھ عوام کی خدمت کی، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا

کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت

مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔لیگی ایم پی اے محمد ارشد کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…