منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

’’مافیا عمران خان کے دو کتوں اور کیچن کا خرچہ اٹھارہا ہے‘‘کھوکھر پیلس ،عدالتی فیصلہ بزدار حکومت کے منہ پر طمانچہ ، ن لیگی رہنما عظمی بخاری حکومت پر برس پڑیں

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مافیا عمران خان کے دو کتوں اور کیچن کا خرچہ اٹھارہا ہے۔شہبازشریف نے لاہور کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کے برابر لاکھڑا کیا۔عثمان بزدار نے لاہور کو بدبودار بنادیا ہے،اور شرم بھی نہیں آتی۔

کھوکھر پیلس کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے بزدار حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،ان کے نقصان کی تلافی آپ لوگوں کو کرنی ہو گی۔ خادمہ جی پنجاب پولیس وزیراعلیٰ ہائوس سے نہیں بنی گالہ سے کنٹرول ہورہی ہے،سلطنت عمرانیہ میں قانون،عدالتیں اور انصاف بنی گالہ کی باندی ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پردعمل میں کہابزدار حکومت کی نوکری کرنے کا خمیازہ ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور کو اٹھانا پڑا ہے۔خادمہ جی شاید آپ بھول رہی ہیں عمران خان نے نوازشریف سے اربوں روپے وصول کرنے کا دعوی کیا تھا،لیکن بیچارے کے ہاتھ پچاس روپے کا اشٹام پیپر آیا۔عمران خان اداروں کے پیچھے چھپ کر بیٹھا اس بزدل شخص میں جرات نہیں وہ میدان میں نوازشریف کا مقابلہ کرے۔فردوس باجی تحریک انصاف کا کارکن آج بھی آپ جیسی سیاسی یتیموں کو گالیاں نکالتا ہے۔چینی مافیا،آٹا مافیا اور قبضہ مافیا عمران خان کی گود میں بیٹھے ہیں۔یہی مافیا عمران خان کے دو کتوں اور کیچن کا خرچہ اٹھاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…