اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے ناراض رکن خواجہ داؤد سلیمانی نے کہا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعظم کے مقصد سے ہٹ کر زمینوں پر قبضے کر رہاہے،عمران خان زمینیں واگزار کر و ا رہا ہے، عثمان بزدار اپنے بھائی کے ساتھ ملکر لینڈ مافیا کی
سرپرستی کر رہا ہے،انہیں مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا بھائی سرکاری زمینوں پر قبضے کر رہا ہے،اس کے والد نے دو مربع زمین غیر قانونی طورپر الاٹ کروائی تھی،بیٹے نے پانچ سے سات مربع زمین پر قبضہ کرلیا ہے،میری اس سے کوئی جنگ نہیں ہے،میرے حلقے میں امن وامان و ترقیاتی کام نہیں ہورہے،لوگ غیر محفوظ ہیں،انصاف کے لئے دربدر ٹھوکرے کھا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ عیاشیوں میں مگن ہیں،انہوں نے کہا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ڈیڑھ سال قبل میری عثمان بزدار سے صلح کروائی تھی،مگر میرے حلقے میںانتقام کی بنیاد پر ترقیاتی کام نہیں ہورہے،انہوں نے کہا کہ میرے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں اسے مناظرے کیلئے چیلنج کرتا ہوں،وزیراعظم کو کرپشن کا نوٹس لینا چاہئے