اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بختاور بھٹو زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بختاور کی شادی پر ان کیلئے نیک تمنائیں ہیں اور اللہ انہیں خوشیاں دے۔اس موقع پر ان سے شادی میں مدعو کیے جانے کا سوال کیا لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہ دیا۔پی پی ذرائع کے مطابق
جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور لیگی نائب صدر مریم نواز کو مدعوکیا گیا ہے۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری ہاؤس سےتمام سینیئر سیاستدانوں کو دعوت نامے بھجوادیےگئے۔ دوسری جانب ن لیگ کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف شادی میں شرکت نہیں کر سکیں گی ۔ انکا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ 30جنوری کو بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی ۔ قبل ازیں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ اور جے یو آئی (ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی شادی پرمدعو نہ کیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوالا پوچھا کہ آپ بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر کب کراچی جارہے ہیں جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کونسی شادی مجھے تو آصف زرداری نے شادی پر آنے کی دعوت ہی نہیں دی ۔مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کررہے ہیں، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مجھے دعوت نہیں دی گئی