جمعہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2024 

ایک اور ن لیگی ایم پی اے ، عثمان بزدار سے جا ملے وزیر اعلیٰ پنجاب پراعتماد کا اظہا ر کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سے فورٹ عباس سے لیگی رکن اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات میں عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد ارشد نے پہلی دفعہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے محمد ارشد کو حلقے کے مسائل حل

کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے، ڈھائی برس میں صرف خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی، پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا ٹولہ ہے، یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، اس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں، لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی

تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔لیگی ایم پی اے محمد ارشد کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے ہمیشہ ہمارے مسائل حل کئے ہیں، جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…