پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خواجہ دائود سلیمانی نے کہا ہے کہ ایک نااہل آدمی کو عمران خان نے اتنا بڑا صوبہ دے دیا ۔ جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہو رہی ہے

اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔خواجہ دائود سلیمانی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہے ، یہ عثمان بزدار کی چالاکی ہے۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو جا کر کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلنگ گروپ ہے۔ اگر ہم اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائیں تو وہ بلیک میلنگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک نا اہل شخص کو اتنا بڑا صوبہ دے دیا ہے۔اس سے زیادہ کیا ہو گا۔کرپشن عروج پر ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ میں دو مرتبہ پہلے بھی ایم پی اے رہ چکا ہوں، جتنی کرپشن عثمان بزدار کے دور میں ہوئی ہے اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سپریمیسی آف پارلیمنٹ کا ایک گروپ ہے ، سب کے یہی تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی کے اتحادیوں تک کے یہی تحفظات ہیں۔ ان کے اپنے وزیر ، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹریز کو بھی یہی تحفظات ہیں۔میں بات کر لیتا ہوں، باقی کوئی بات نہیں کرتے ۔ میرا یہ ماننا ہے کہ ڈی جی خان کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئیں۔

خواجہ دائود نے کہا کہ عثمان بزدار اگر پسماندہ علاقہ سے ہے تو دو مرتبہ ان کا باپ بھی یہاں رہا ہے اس نے کیا ترقی کی ہے ؟ 86 اور 97 میں عثمان بزدار کے والد اسی حلقے یں ایم پی اے تھے، ان کے دور میں کیا ترقی ہوئی ذرا یہ بھی بتا دیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پنجاب

کی ایک سالہ دور حکومت میں 75 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل پنجاب کی جانب سے کئے گئے مالی سال 2019-20 سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں غیر قانونی بھرتیوں سمیت مختلف منصوبہ جات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز اور حکومت کی شاہ خرچیوں کی مدات میں سامنے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…