سرکاری عمارتوں اور املاک کے عوض قرضے لینے کی پالیسی حکومت کو پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعت کی حمایت مل گئی

27  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری عمارتوں اور املاک کے عوض قرضے لینے سے متعلق ن لیگ اور تحریک انصاف متفق ۔نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل

کا اس معاملے پر اتفاق کہ سرکاری عمارتوں اور املاک کے عوض قرضے لینے سے اسلامی بینکاری کو فروغ ملتا ہے۔پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے سکوک بانڈز جاری کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سکوک بانڈز جاری کرنے چاہئیں اس سے اسلامک بینکنگ کو فروغ ملتا ہے، مزار قائد یا ایف نائن پارک اسلام آباد جیسی علامتی جگہوں کو قرضوں کے عوض نہیں رکھنا چاہئے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے اسلامک بینکنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں، شرعی تقاضوں کے مطابق قرضہ حاصل کرنے کے عوض کوئی اثاثہ ضروری ہے جو گروی نہیں ہوتا بلکہ اسے رینٹل ویلیو سمجھا جاتا ہے، اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے سکوک بانڈز جاری کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…