اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن کی خبریں  مولانا فضل الرحمان نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان نے کہاہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن نہیں لیابلکہ حکمت عملی تبدیل کی ہے،سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دیتے تو حکومت کو فائدہ ہوتا ، ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے،استعفے اور

لانگ مارچ سینیٹ الیکشن کے بعد ہو گا۔منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمان نے کہاکہ آصف زرداری سے شکوہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر تحریک عدم اعتماد کا بیانیہ کیوں دیا گیا بہتر ہوتا 4 فروری کو پیپلز پارٹی سربراہان اجلاس میں تجویز لاتی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جاتا تمام فیصلے مشاورت سے کرنے پر اتفاق کے بعد ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے تھا ۔ ۔انہوںنے کہا کہ میرے خیال سے تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے کیونکہ ہم چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج بھگت چکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے اگر وہ غیر جانبدار ہیں تو نظر کیوں نہیں آ رہی۔ کیا عوام نہیں جانتے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا ہوا جبکہ اب آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے کون کیا پلانگ کر رہا ہے ؟ ہم  سب جانتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…