جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

ڈی چوک دھرنے کااعلان  

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے کہاہے کہ حکومت فوری طورپروقف املاک ایکٹ واپس لے ورنہ ہم ڈی چوک میں دھرنادیں گے ،وقف املاک ایکٹ کی واپسی تک کسی بھی معاملے میں حکومت سے تعاون نہیں کیاجائیگا، تحریک کادائرہ کارپورے ملک میں پھیلائیں گے ،ایف اے ٹی ایف کے دبائو دینی مدارس ومساجدکے خلاف کی گئی قانون سازی قبول نہیں اورنہ ہی شعائراسلام کے

خلاف کوئی پابندی قبول کریں گے ،ملک بھرکے دینی مدارس ومساجدوقف املاک ایکٹ کوغیرشرعی قرارے چکے ہیں اس پرعمل درآمدنہیں کریں گے ان خیالات کاظہاررہنمائوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے میں جڑواں شہروں کے تمام مسالک سے وابستہ دینی مدارس کے ہزاروںطلبائ�  وعلمائ�  نے شرکت کی دینی مدارس کے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکے تھے جس میں وقف املاک ایکٹ کومستردکرنے کے مطالبے شامل تھے اوروہ وقف املاک ایکٹ وحکومت کے خلاف شدیدنعربے بازی کررہے تھے جبکہ علماء وطلباء نے ہاتھ اٹھا کروقف املاک ایکٹ کومکمل طورپرمستردکردیا اس موقع پروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنماء مولاناقاضی عبدالرشید،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے صدرمولاناظہوراحمدعلوی ،تنظیم المدارس کے رہنمائ�  مفتی اقبال نعیمی ،تحریک تحفظ مساجدمدارس کے سرپرست مولانانذیرفاروقی ،فاق المدارس السلفیہ کے رہنماء حافظ مقصود احمد،رابطۃ المدارس کے مولاناشاہ ولی اللہ بخاری ،تاجررہنماء کاشف چوہدری ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولاناعبدالمجیدہزاروی ،مفتی عبدالسلام ،مفتی مجیب الرحمن ،مولانااشرف علی ،جامعہ قاسمیہ کے مہتمم قاری عبدالکریم ،مولاناعبدالوحید،ڈاکٹرضیاء الرحمن امازئی ،جماعت اہل سنت کے رہنماء مفتی محمداسلم ضیائی ،جامعہ قمرالاسلام کے مہتمم مولانامحمدخان غازی ،مولانامحمدشریف ہزاروی ،مولانافیوض الرحمن ،مفتی اویس عزیز،اہل سنت والجماعت کے رہنماء مولاناعبدالرحمن معاویہ ،مولاناعبدالرزاق حیدری ،مولاناتنویرعالم ستی ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،مظہرجاویدایڈوکیٹ ،مولاناابوبکرعزیز،مولاناخالدعمران ،

مولاناعبدالغفار،عبدالرشیدایڈوکیٹ ،مفتی عبدالرحمن ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولانامحمدثناء اللہ غالب،مفتی مسرت اقبال  ودیگرنے بھی خطاب کیا علماء  کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عالمی طاقتوں کے دبائو پرغیرآئینی طریقے سے وقف املاک ایکٹ پاس کیا اوردینی مدارس ومساجدپرشب خون ماراہے حکمران اپنے پیش روپرویزمشرف کے انجام سے سبق حاصل کریں پرویزمشرف بھی

دینی مدارس ومساجدپرسرکاری کنٹرول حاصل کرنے کامنصوبہ لے کراقتدارمیں آئے تھے مگرآج مشرف موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء ہیں دینی مدارس ومساجدآج بھی آبادہیں یہ دینی ادارے قیامت تک آبادرہیں گے اوربنتے رہیں کوئی طاقت شعائراسلام پرقدغن نہیں لگاسکتی علماء کرام نے یہ ملک ہماراہے اس میں غیروں کے قانون نہیں چلے گیں حکومت دینی ومساجدسے پنگا نہ لے جن لوگوں نے یہ ایکٹ بنایاانہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی ہم اس ایکٹ پرکسی صورت عمل نہیں کریں گے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…