اسلام آباد (این این آئی)امتحانات آن لائن ہوں گے یا کلاسوں میں فیصلہ نہ ہوسکا۔ چیئرمین ایچ ای سی کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا ،اجلاس میں وائس چانسلرز نے اپنی آرا پیش کیں،آن لائن امتحانات کے معاملے پر وائس چانسلرز تقسیم دکھائی دیئے ، (آج)بدھ کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق تمام وائس چانسلرز متفقہ طور پر فیصلہ کریں، اجلاس میں آن لائن امتحانات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔