اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے واضح کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نہ بیچا جارہا ہے نہ نجکاری ہورہی ہے ۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر نے بتایاکہ واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نہ بیچا جا رہا ہے نہ نجکاری ہو رہی ہے،ہوٹل بندش کا فیصلہ خسارے کی وجہ سے کیا گیا،2024
سے امریکہ میں ہوٹل انڈسٹری بحال نہیں ہو سکتی ،مزید خسارے سے بچنے کیلئے ہوٹل کو بند کیا گیا،ہوٹل چلانے کیلئے 150 ملین ڈالر قرض بھی لیا گیا۔بتایاگیاکہ روز ویلٹ ہوٹل 18 دسمبر 2020 سے بند ہے،روز ویلٹ ہوٹل کی سائیٹ لیز پر دینے کی وزارت نجکاری کی تجویز زیر غور ہے،2010 کے بعد سے ہوٹل کی آمدن میں کمی ہو رہی ہے۔