اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بیروز گار افراد کیلئے خوشخبری ، 37ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی 

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں 37 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی اور وزیراعلی سندھ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت جاری کردی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کی

بھرتیوں کی منظوری دی گئی، صوبے میں یونین کونسل اور متعلقہ سطح پر 37 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی جائیگی۔ کابینہ نے نثار کھوڑو، سید سردار شاہ اور سعید غنی پرمشتمل تین کمیٹی تشکیل دی جو کہ نئی بھرتی پالیسی فائنل کرے گی۔سندھ کابینہ نے 2020 میں ہونے والی بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امداد کی بھی منظوری دی، متاثرین کے لئے چار ارب دو کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ متاثرین کو موبائل بینکنگ کے ذریعے رقم ادا کی جائے گی، وزیراعلی سندھ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو پندرہ دن میں رقم ادا کردی جائے۔سندھ کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رولز میں ترمیم اور لوکل گورنمنٹ رولز الیکشن ایکٹ کے مطابق کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…