ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ملتان میں لینڈکروزر چلاتے ہوئے ننھے ڈرائیور کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، پولیس کا نوٹس

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) ملتان میں ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک سیاہ رنگ کی لینڈکروزر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ جس کی عمر 5 یا 6 سال سے بھی کم معلوم ہوتی ہے وہ شہر کی ایک مصروف شاہ بوسن روڈ پر لینڈکروزر کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسے چلا رہا ہے جبکہ اس کے برابر والی نشست خالی ہے تاہم گاڑی کی پچھلی نشستوں پر

کوئی موجود تھا یا نہیں اس بارے میں ویڈیو سے واضح نہیں ہوسکا کیونکہ لینڈکروزر کی پچھلی نشستوں کی کھڑکیوں پر سیاہ گلاس لگے ہوئے تھے۔اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی اسے بڑی تعداد میں شیئر کیا جانے لگا تاہم اس طرح لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ابھی تک گاڑی کے مالک یا بچے کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔دوسری جانب چیف ٹریفک افسر (سی ٹی او) محمد ظفر بزدار کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس اس گاڑی کے مالک کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔وہیں ترجمان سٹی پولیس عدنان کا کہنا تھا کہ تمام سیکٹر انچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو گاڑی سے متعلق ا?گاہ کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی جہاں بھی نظر آئے اس کے خلاف کارروائی کریں جبکہ سی ٹی او کی ہدایت پر معاملے پر مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…