اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے،تحریک انصاف کے بانی رکن  اکبر ایس بابرکا حیران کن دعوی ٰ 

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و  فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو  میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی

اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوسکے اور تحریک انصاف نے کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 فروری کو ہوگا، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی،  اسکروٹنی کمیٹی کے پاس دستاویزات ہمیں فراہم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ عمران خان نے بیان دیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہیے، اسکروٹنی کمیٹی سے اب عمران خان کا اعتراض ختم ہوچکا ہے، عمران خان کل تک جس اسکروٹنی اکمیٹی کی کارروائی چیلنج کرتے تھے، آج اعتماد کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میرا مقابلہ عمران خان کے ساتھ نہیں بوسیدہ نظام کے خلاف ہے، اس نظام میں طاقتور کے سامنے قانون جھک جاتا ہے، آج عمران خان اس گلے سڑے نظام کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…