اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور سینئر رہنما وممبر قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آ گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے ایک اور سینئر رہنما وممبر قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر آ گئے ،چوہدری ارغمان سبحانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایات پر ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چوہدری ارغمان سبحانی سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔انہیںبنک اکائونٹس، کمرشل اور زرعی اراضی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق

وراثتی جائیداد اور خاندان میں دئیے گئے تحائف سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔دوسری جانب مریم نواز کی ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے معاملے پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا علی محمد خان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج علی محمد خان نے پارلیمنٹ کے فلور پر ایک اعتراض اٹھایا ۔ علی محمد نے کہا کہ مریم نواز کیوں ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوئیں جب میں نے جواب میں ڈپٹی اسپیکر کو کہا کہ مجھے فلور دیا جائے تو اجلاس ہی ملتوی کردیا گیا ۔ اس لیے جواب نہیں سننا چاہتے کہ انھیں مریم نواز کا خوف ہے۔ مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم تو یہ توقع کر رہے تھے علی محمد خان ہاوس کو بتائیں گے کہ عمران خان کب ہاؤس میں آئیں گے ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمیں بتایا جائے گا کہ عمران خان کب ہاؤس میں آکر سوالوں کے جوابات دیں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، آٹا چوری چینی چوری کے جو الزامات ہیں انکا جواب کب دیا جائے گا، نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ علی محمد خان سے امید تھی کہ آج براڈ شیٹ میں کمیشن لینے والوں کے پکڑنے کا اعلان کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…