اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان کا ویزا آن لائن کر دیا گیا ہے۔ منگل کو پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے بتایاکہ وزیرداخلہ نے ویزا ایکسٹینش کے لیے بھی اقدام اٹھاتے ہوئے اسے آن لائن کر دیا ہے،جس بھی ملک کا باشندہ ہو اسے آن لائن بیس ڈالر ادا کر کے
ویزا ایکسٹینش کیلئے فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار ختم کردیاتھا۔ پاکستان نے نئے سال2021 کے آغاز پر ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے مینول درخواستوں کی وصولیکا طریقہ کارختم کر دیا،وفاقی وزارت داخلہ نے یکم جنوری2021 سے پاکستانی ویزا کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا‘ویزا کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں د یں گے،ویزا میں توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کاربھی ختم کر دیا گیا ہے، نئی ویزا پالیسی سے متعلق دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں