منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

براڈ شیٹ کے تمام کاغذات عوام کے سامنے رکھیں، بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے  آئیں گے، انصاف ہو تو 3 چیئرمین نیب جیل میں جائیں گے، حیران کن انکشاف 

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ انصاف ہو تو قومی احتساب بیورو نیب کے 3 چیئرمین جیل میں جائیں گے، براڈ شیٹ کے تمام کاغذات عوام کے سامنے رکھیں، جس سے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے،ایک شخص کیلئے معیار کچھ اور ہے ،دوسرے کیلئے کچھ اور ہے،

5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفر آباد میں ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب عدالت میں ساٹھ ستر پیشیاں ہو چکی ہیں، ڈھائی سال ہو چکے،یہ وہی نیب ہے جس نے بیس سال سے براڈ شیٹ کیس کھولا ہوا ہے اسے تو ابھی ڈھائی سال ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ تو ایک کیس ہے، نیب کا ریکارڈ اگر سامنے آئے تو سینکڑوں ایسے کیسز ہیں،آپکو کرپشن کی داستان ملے گی، براڈ شیٹ ایک چھوٹا سا حصہ سامنے آیا ہے،ان عدالتوں میں جو کیس بن رہے ہیں وہ جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش ہے کہ سیاست دان کرپٹ ہیں،سیاستدانوں سے جس معیار پر سوال کیے جاتے ہیں بیوروکریٹ، جج اور جرنیل سے بھی کیے جائیں،اگر معیار وہ رکھیں تو تین چیئرمین نیب جیل جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کا بھی ریمانڈ لیں،جو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور خواجہ آصف کو جیل میں ڈالتے ہیں ان سے حساب لینے والا کوئی نہیں،عدالتیں آج خاموش کیوں ہیں جو ایک ویزے پر وزیراعظم کو نااہل کرتی ہیں،کیا ان عدالتوں کو براڈشیٹ نظر نہیں آتا۔ انہوںنے کہاکہ جو وزیراعظم کہتا تھا کہ اتنی کرپشن ہو گئی وہ آج کہتا ہے میرا براڈشیٹ سے کوئی تعلق نہیں،کون سے جنرل صاحب تھے جو کاوے موسوی سے جا کر ملے اور پیسے مانگے،ان سوالوں کے جواب دینے والا کوئی نہیں کیونکہ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،سوال صرف مسلم لیگ ن سے پوچھے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ براڈشیٹ کے تمام دستاویزات عوام کے سامنے رکھیں، کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے،آج نہ انصاف ہو رہا ہے اور نہ ہی انصاف ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے،آج مہنگائی بے روزگاری ہے اور سی پیک رک چکا ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوںنے کہاکہ میں عدالتوں سے توقع رکھتا ہوں کیونکہ جب نظام جمود کا شکار ہو جائے تو ایکشن لینا عدالتوں کا کام ہے۔غیر رسمی گفتگو کے دور ان صحافی نے سوال کیا کہ پانچ فروری کے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق کیا کہیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پانچ فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفر آباد میں ہو گا ،پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر مظفرآباد میں منائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…