لاہور (آن لائن/این این آئی) لاہور ہائیکوٹ پسند کی شادی پر لواحقین کی لڑائی، لڑکی کے والدین نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی۔ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور نے پسند کی شادی کرنے کے کیس کی سماعت کی ۔ افشاں ناز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ علی رضا سے پسند کی شادی کی، والدین میری شادی سے خوش نہیں ہیں۔ عدالت نے لڑکی کو خاوند کیساتھ جانے کی
اجازت دیدی۔ شوہر کیساتھ جانے پر افشاں کے گھر والوں نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی۔ پولیس نے لواحقین کو متعلقہ چوکی میں منتقل کر دیا ۔دوسری جانب عدالت نے ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اورزیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا سنا دی گئی،مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی تھی،مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنائیں،معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیرکو سزائے موت، عمرقید اور03سال قید معہ 25لاکھ روپے جرمانے جبکہ مجرمہ کرن محمود کو عمرقیداور03سال قید معہ 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنائیں ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے،راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کے پیش نظر ایم ایس سی کی طالبہ کے اغواء اورزیادتی کے مقدمہ میں ملوث جوڑے کو سزا ئیں سنا دی گئیں،مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی تھی،مجرمان کو سزائیں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سنائیں،معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قاسم جہانگیر کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت معہ05لاکھ روپے جرمانہ،اغواء کے جرم میں عمرقید معہ 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ انسداد الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے جرم میں 0