اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں میں اضافہ کیلئے متحرک ہوگئے ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔قائد ایوان وسیم شہزاد، راجہ ظفر الحق،
سنیٹر سراج الحق ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،سلیم مانڈوی والا ،مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان کاکڑ ،سجاد طوری جہانزیب جمال دینی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔تمام پارلیمانی لیڈرز نے صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق چئیرمین سینٹ کی کوششوں کو سراہا۔ پارٹی رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا بڑا صوبہ ہے ،عوامی نمائندگی کم ہے،بلوچستان کے صوبائی نشستوں میں اضافے سے دودرواز کے اضلاع بھی ترقی کے دوڑ میں شامل ہونگیتمام پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کووقت کی ضرورت قرار دے دیا،پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔