لاہور(این این آئی )بزدار حکومت شہبازشریف حکومت کے ایک اور منصوبے کی متعرف ،مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کے مطالبے پر پنجاب حکومت نے اسمبلی میں رپورٹ جمع کرادی۔پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ شہبازشریف دور میں
اندرون شہر لاہور میں 11سو پرانی عمارتوں کی بحالی کا منصوبہ شروع ہوا۔شہبازشریف حکومت نے 2012میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا ایکٹ پاس کیا۔والڈ سٹی اتھارٹی نے پہلے پروجیکٹ میں دہلی گیٹ سے کوتوالی چوک تک تاریخی عمارتوں کی بحالی کا کام مکمل کیا۔دوسرے پروجیکٹ میں تاریخی گلیوں اور مکانوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔سال 2015میں اندرون شہر میں 14خطرناک عمارتوں کی بحالی کی گئی۔سال 2017-18میں 30تاریخی عمارتوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔