منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

جو استعفیٰ نہیں دے گا میں ۔۔۔۔ مریم نواز کی لیگی ارکان اسمبلی کو بڑی دھمکی

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی )سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے پہلے بیانیے اور موجود بیانے میں کافی فرق آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ن لیگ کا مریم نواز کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس کی نائب صدر مسلم لیگ نے میڈیا کو بریفنگ بھی دی تھی ، اجلاس میںمریم نواز شریف نے تین ارکان اسمبلی کو

ڈانٹ بھی پلا دی تھی ، جن میں ایک دو کا تعلق فیصل آباد اور جنوبی پنجاب جبکہ ایک کا تعلق لاہور سے ہے ، ان سے کہا گیا کہ آپ لوگوں کو کہتے پھر رہے ہیں کہ آپ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازنے باغی ارکان کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا پھر اس کے گھر کا گھیرائو میں خود کرائوں گی اور پارٹی سے بھی انہیں نکال دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور استعفے ضرور ہوں گے اور یہ وقت انتہائی قریب ہے،حکومت مذاکرات کیلئے رابطے کررہی ہے ہم ان کو کسی صورت این آر او نہیں دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں ،سیاست کے اتار چڑھاؤ کو سمجھ کر مناسب وقت پر استعفے دیں گے، لانگ مارچ بھی ہو گا اور استعفے بھی ہوں گے، یہ کوئی بہت دور نہیں ہے، حکومت پارک اور دیگر ادارے بیچ رہی ہے کے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت نااہل ہے اس سے کوئی بہتری کی امید نہیں ہے،نواز شریف کا پیغام لے کر آئی ہوں، مسلم لیگ( ن) اب سیو ہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہ ہوگا ،ن لیگ کے ٹکٹ لینے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے رابطے کر رہی، این آر او نہیں دیں گے،ہمارے کسی ممبر کو پروڈکشن آڈر کی ضرورت نہیں ہے ،حکومت پروڈکشن آڈر اپنے پاس ہی رکھے۔ قبل ازیں  پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث لائینگے ،اپوزیشن کے پاس تمام

آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے ،اپوزیشن پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کریگی،لانگ ما رچ بھی ہوگا ،حکومت کو این آر او نہیں ملے گا ،پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈگریوں کے معاملے پر بدنام کیا گیا، لیز کی عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں جہاز کو روک دیا گیا۔ پیر کو مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب این آر او نہیں ملے گا اْنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کے آخری دن ہیں، حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اْنہوں نے قومی ایئرلائن کے حوالے سے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ

پی آئی اے میں کیا ہوا، عالمی تنظیمیں کہہ رہی کہ پی آئی اے میں سفر نہیں کرنا۔مریم نواز نے کہا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈگریوں کے معاملے پر بدنام کیا گیا، لیز کی عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں جہاز کو روک دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے اندر آگاہی اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کی اپنی کارکردگی لاتی ہے، حکومت کی کارکردگی سامنے ہے ہر روز مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے 73 سال میں جو ناکامی نہیں ہوئی وہ ڈھائی سال میں سامنے آئی، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری ہونے

کا الگ واقعہ نہیں، 2018 کے انتخابات بھی چوری ہوئے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے تاہم اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی۔مریم نواز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کہاں پہنچ چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کرے گی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ بلاول بھٹوکی بات پی ڈی ایم اجلاس میں سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، وقت آنے پر استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی بجائے اپنے اراکین کی فکر کرے، حکومت نے پورا ملک گروی رکھوا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نہیں بتاسکتی کہ حکومتی وزراء اپوزیشن کے پاس کیا لینے آئے تھے۔اْنہوںنے کہا کہ

سارا پاکستان ن لیگ کے ٹکٹ کیلیے درخواست دے گا ان کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا۔بعد ازاں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ،پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے ،حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے ،استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ،پی ڈی این کا فیصلہ تمام جماعتیں تسلیم کریں گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہو سکتی ،ن لیگی ارکان ثابت قدم پر شاباشی کے مستحق ہیں

،ن لیگ کے شیروں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ ارکان پارلیمنٹ نے نواز شریف کے بیانیہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ وہی رہے گا،تمام ارکان اپنے موقف پر ڈٹے رہیں۔ مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا کہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،رات و رات پارٹیاں بنانے اور وفاداریاں بدلنے کا وقت گزر گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…