پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے کے معاملے میں نئے انکشافات،پولیس نے دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن ) لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔پولیس نے لڑکی کو ہسپتال لانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی اور لڑکی

کا اسقاط حمل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شبہ ہے کہ اسی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل جھنگ سے کرایا گیا اور پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے بیانات لئے جارہے ہیں۔اویس لڑکی کو اسپتال لانے والی گاڑی میں موجود رہا۔ لاش اسپتال میں لے جانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جو لڑکی کا کلاس فیلو ہے اور دونوں کے تعلقات تھے۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک نجی میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی، لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی، اور اس کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش دو نامعلوم افراد چھوڑ کر گئے تھے، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو اٹھا کر کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہورہا ہے، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی گاڑی میں بیٹھا انتظار کررہا ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…