منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

’’پشاور کا دارالامان جنسی اور جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا ‘‘ تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‎پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے دارالامانوں میں بچوں اورخواتین کیساتھ نازیبہ سلوک اورجنسی ونفسیاتی استحصال کے تدارک کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے مدیحہ نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ

داراطفال پشاوربچوں کیلئے ہر طرح برائیوں کاگڑھ بن چکاہے اس یتیم خانے کویاسمین نامی عورت13سال سے چلارہی ہے اسکے خاندان کے بیشترافرادکاکچن اس یتیم خانے سے چلتاہے یتیم بچوں سے گھرکے کام کرواتی ہے یہاں پر بچوں کیساتھ غیرانسانی سلوک روارکھاجاتاہے ان کیساتھ جانوروں جیساسلوک ہورہاہے بچوں کے جنسی ونفسیاتی استحصال ہورہاہے بچوں کے پاس سردیوں میں جوتے اورجرابیں نہیں ہوتیں ڈونرایجنسی کاامداد سامان غائب کردیاجاتاہے اس پرانکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے پی پی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ جب چیک اینڈبیلنس نہیں ہوگا تو دارالامان اورپناہ گاہوں میں غیراخلاقی وغیرقانونی سرگرمیاں جاری رہیں گی صوبائی وزیرڈاکٹرامجدعلی نے کہاکہ صوبے کے تمام دارالامان کی انکوائری ہونی چاہئے یہ واقعی حساس معاملہ ہے متعلقہ وزیرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں حکومتی واپوزیشن اراکین شامل کئے جائیں،پینل آف چیئرمین فضل شکور نے متحرک رکن کوہدایت کی کہ آپ توجہ دلاؤنوٹس لے آئیں اسکے علاوہ انہوں نے صوبائی وزیر سماجی بہبودہشام انعام اللہ کی سربراہی میں حکومت واپوزیشن اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…