اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

” آصف زرداری کی طاقتور حلقوں سے ڈیل ہوچکی میچ فکس ہو گیا ، عارف حمید بھٹی کاحیران کن دعویٰ

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں وزیراعظم جتنا پروٹوکول ملتا ہے تین اہم شخصیات کو انہیں تعینات کروایا جنہوںنےاپوزیشن پر احتساب کا سلسلہ شروع کیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے

دوران سینئر صحافی نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے طاقتور حلقوں سے ڈیل کر لی ہے، اے پی سی بننے کے بعد ایک بندہ بتائیں جسے گرفتار کیا گیا ہو ، خورشید شاہ کی گرفتاری اے پی سی سے پہلے کی ہے ، مراد علی شاہ سمیت دیگر ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری قصہ ماضی ہو گئے ہیں ، آصف زرداری علی پر کھربوں روپے کا کیس قصہ ماضی ہو گیا ، پیپلز پارٹی اچانک امام مسجد بن گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان ، کیپٹن صفدر ، امیر مقام ، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک بندہ نہیں پکڑا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں زرداری صاحب سمارٹ گیم کھیلتے ہیں ، انہوںنے پی ڈی ایم کو بھی ہائی جیک کر لیا کیونکہ ڈیل تھی انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنا کام دکھا گئے ہیں ، سندھ میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں ہلکی پھلکی نوک جھوک چلتی رہے گی ، یہ میچ فکس ہو گیا ہے ، جب تک طاقتور حلقے نہیں چاہیں گے لانگ مارچ نہیں ہو گا، نہ عدم اعتماد ہو گابلکہ عمران خان کو مضبوط کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…