پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے پائوں کے نیچے سے قالین نکلتا جارہاہے، جب ادھر ادھر سے اینٹیں جوڑ کر عمارت بنائی جائے تو اسے گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پائوں کے نیچے سے قالین نکلتا جارہاہے، جب ادھر ادھر سے اینٹیں جوڑ کر عمارت بنائی جائے تو اسے گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،چار فروری کو پی ڈی ایم لانگ مارچ کا اعلان کریگی،جب تک صوبے کا سربراہ تبدیل نہیں

ہوگا تو حالات تبدیل نہیں ہوں گے، کھوکھر پیلس کے گھر پولیس گردی کی گئی جعلی منی ٹریل سے بنی گالہ کو جائز قرار دیا گیا، بہنوئی کا پلاٹ چھڑوانے کیلئے آئی جی اور سی سی پی او کو تبدیل کیاگیا، کھوکھر پیلس کو بھی عدالت سے ریلیف ملے گا ، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ،عوام سوال پوچھنا چاہتے ہیں جس سے بھاگنے نہیں دیں گے۔پنجاب اسمبلی میں لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ کسانوں کے قتل ، آٹا چینی پر جواب مانگا تو اجلاس ختم کرکے چلے گئے،قوم آٹا چوری کا جواب چاہیے جس کا تعلق وزیر اعلی ہائوس اور کابینہ کے لوگوں کی طرف جاتاہے، پنجاب کے عوام سوال پوچھنا چاہتے ہیں جس سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بلدیاتی انتخابات کو ستمبر تک لے جانے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان بال نوچتے ہیں جادو کا کون سا چراغ ہے جس سے چیزیں سستی کر دیں گے۔انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب محلوں سے نکلوں لوگ تمہارا احتساب اور جھوٹے وعدوں کا جواب مانگ رہے ہیں۔ جھوٹ دغا و فریب سے تبدیلی کا چہرہ و خواب دکھایا جس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ قصور کی نہر میں مہنگائی سے بچے پھینک دئیے دوسری طرف گورنر پنجاب لگثری کشتی میں

موجیں کرتے ہیں۔ محمد شاہ رنگیلا کے وزیر نہیں سنبھالے جاتے وزیر اعلی جہاں جاتے پچیس سے تیس گاڑیوں کے پروٹول سے شہر کو بند کر دیاجاتاہے ، بزدار دوروں میں گیارہ ہیلی پیڈ بنواتے ہیں شہبازشریف بیوہ کی مدد یا زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر پر جاتے تھے۔ اسلم اقبال کوڑے اٹھانے کی ڈیڈ لائن دیتے جس پر ناکامی پر

وہ شرمندہ ہو جاتے ہیں، نالائق چیف ایگزیکٹو کے حوالے صوبہ کر دیاگیاکارکردگی خراب تر ہو گئی، اگر صوبے کا سربراہ تبدیل نہیں ہوگا تو حالات تبدیل نہیں ہوں گے، ہمیں سندھ کی بدعا لگ گئی ہے سندھ والے کرونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں لیکن پنجاب میں یاسمین راشد سوئی ہوئی ہیں، کرونا ویکسین کیلئے پنجاب نے کوئی قدم نہیں

اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ بدنام زمانہ گوہر نفیس کو اینٹی کرپشن کے ذریعے لوگوں کو توڑنے کیلئے لایاگیا،سہیل شوکت بٹ کے طوفان گھر بدتمیزی کی گئی گاڑیاں توڑی گئیں لائنس اسلحہ چھین لیا چادر چار دیواری پامال کی گئی، کھوکھر پیلس کے گھر پولیس گردی کی گئی جعلی منی ٹریل سے بنی گالہ کو جائز قرار دیا گیا، بہنوئی کا پلاٹ

چھڑوانے کیلئے آئی جی اور سی سی پی او کو تبدیل کیاگیا، کھوکھر پیلس کو بھی عدالت سے ریلیف ملے گا کیونکہ انہیں زمین ورثے میں ملی ، سلطنت عمران خان میں جج اور گواہ خود ہی جو دل کرتا وہی ہوتاہے، کبھی ن سے ش اور م نکالنے نکلے لیکن پنڈی کے ایم پی اے کہتے حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب

والے جنوبی پنجاب نہیں جاتے وہ سب لاہور میں چھپے بیٹھے ہیں۔ عمران خان ہر ہفتہ آتے ایک نالائق اعظم دوسرے نالائق اعظم کو چٹ دے کر چلا جاتاہے، پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کوعوام نے مینڈیٹ دیا نوسیٹیں زیادہ تھی ، جب ادھر ادھر سے اینٹیں جوڑ کر عمارت بنائی جائے تو اسے گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، عمران

خان کے پائوں نیچے قالین نکلتا جارہاہے۔ چار فروری کو پی ڈی ایم میٹنگ فضل الرحمن نے بلا لی ہے، مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم چار فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کریگی۔ خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بیس بار بجلی قیمتیں بڑھائی گئیں نوازشریف نے بجلی سستی کی، پیٹرول کی قیمت بار بار

بڑھائی چالیس روپے پیٹرول والے نوسر باز کہاں ہیں،ہمیں شہباز شریف کے بجائے بزدار دیدیا ہے لگتا ہے کراچی والوں کی بددعا لگ گئی، ایس ایچ او بن کر آنے والی فردوس عاشق اعوان اپنی تنزلی پر خوش ہیں،ریاست مدینہ والوں اس دور کی بات نہ کرو ہر بات میں کہتے این آر او نہ دو، عمران خان لوگوں کو آٹا چینی اور سانس کا موقع دو، ڈریں اس وقت سے جب آپ آگے تو عوام پیچھے پیچھے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…