پشاور(این این آئی) چوروں کی نماز جنازہ پر پابندی عائد، ضلع خیبرمیں چوروں کی نماز جنازہ پڑھانے پر پابندی عائدکردی گئی،چور کو دیکھتے ہی گولی ماری جائیگی، سپاہ قوم کے جرگہ نے فیصلہ کردیا۔ضلع خیبر میں قبیلہ سپاہ کے تینوں ذیلی شاخوں کے
مشران نے چورو ں کے خلاف انوکھا فیصلہ سنا دیا،جرگہ کے فیصلے کے مطابق جس شخص پرچوری ثابت ہوگا اس قتل کیاجائیگا،اس کے خاندان والے چور کا بدلہ نہیں لینگے اور چور کی نمازہ جنازہ پربھی پابندی ہوگی۔ کوئی بھی چور کی نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کریگا، جرگہ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ چور کے قتل کے خلاف پولیس کوئی مقدمہ درج نہیں کریگا،اوراگر چورکے ساتھ خاندان کاکوئی فرد ملوث پایا گیا توعلاقہ بدر کیاجائیگا،پولیس نے ردعمل دیکھایا تو سارا قوم چور کو مارنے والے کے ساتھ کھڑا ہوگا،جرگہ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ اگر کسی دکاندارکے پاس آئس اورہیروئن پایاگیا توپانچ لاکھ روپے جرمانہ کیاجائیگا۔