جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکار محسن عباس کا”کینولی” کی خواتین مالکان کیلئے منفرد پیغام

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چند روز قبل اسلام آباد کے ریسٹورینٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے مینیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی

جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی گئی تھی۔اب پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے منفرد انداز اپناتے ہوئے کینولی کی مالکان کو ایک پیغام دیا ہے۔اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کینولی والی آنٹیوں اور ان جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن عباس حیدر گاڑی چلا رہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے ابرارالحق کا معروف گانا”سانو تیرے نال پیار ہو گیا” لگایا ہوا ہے اور گانے کے دوران محسن کہتے ہیں کہ اْن دونوں محترم آنٹیوں کے نام۔ویڈیو میں محسن عباس ابرار الحق کے پنجابی گانے جملے دہرا رہے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے کہ غیر ملکی زبان بولنی چاہیے لیکن اپنی زبان نہیں بھولنی چاہیے اور ساتھ ہی محسن ہوٹل مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سمجھی آنٹی کے نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے بھی اس واقعے کی مزاحیہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر  کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…