مکوآنہ (این این آئی )حکومت نے پرائیوٹ پبلیشرز کے لئے ایک اور مصیبت کھڑی کردی ،ملک بھر میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کا معاملہ،پرائیوٹ پبلیشرز کو بغیراجازت کتابیں پرنٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف این او سی حاصل کرنے والے پبلیشرز کتابیں پرنٹ کرسکیں گے،
پبلیشرز کو کتابیں چھاپنے کے لئیپی سی ٹی بی سے این او سی لینا لازمی ہوگاتفصیلات کے مطابق حکومت نے پرائیوٹ پبلیشرز کے لئیایک اورمصیبت کھڑی کردی۔ ملک بھر میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کا معاملہ،رواں سال تمام پبلیشرز کو بغیر اجازت کتابیں پرنٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صرف این او سی حاصل کرنے والے پبلیشرز کتابیں پرنٹ کرسکیں گے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پبلیشرز کو این او سی جاری کرے گا۔پرائیوٹ پبلیشرز کو کتابیں چھاپنے کے لئیپی سی ٹی بی سے اجازت لینا ہوگی۔پرائیوٹ پبلیشرز پی سی ٹی بی کی جاری کردہ ہدایت کیمطابق کتابیں پبلش کریں گے۔قوانین و ضوابط سے ہٹ کر پبلشیرز کو کتابیں چھاپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف پی سی ٹی بی کے جاری کردہ رولز کیمطابق کتابیں پبلشن کرنا ہوں گی۔پرائیوٹ پبلیشرز حکومتی فیصلے سے بے روز گاری میں اضافہ ہوگا۔