ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے قرضے لینے کیلئے آصف زرداری اور نواز شریف کےپیٹرن کو اختیار کر لیا ، حیران کن انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہےسیاستدانوں کے دور میں تو اس سے زیادہ سنورنی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔کھوکھر پیلس آپریشن کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا یہ ایک محدود سا آپریشن ہے ،بالکل صحیح ہوا،مریم نواز کو یہ بیان بالکل نہیں دینا چاہئے ،

دوسرے لیگی لیڈروں کو اس کا دفاع نہیں کرنا چاہئے ، ہر شخص جانتا ہے یہ قبضہ گروپ ہے ،ان کی ایک عمارت تو سپریم کورٹ نے گرا دی تھی۔عمران خان نے اب تہیہ کرلیا ہے ، باوجود بہت سی مجبوریوں کے ،اگر عمران خان کو سینٹ میں اکثریت مل گئی تو قبضہ گروپوں پر بڑا سخت ہاتھ ڈالے گا۔ لاہور اور کراچی ائیر پورٹ گروی رکھ کر آصف زرداری نے قرضے لئے ، موٹروے گروی رکھ کر نواز شریف نے قرضے لئے ۔اسی پیٹرن پر اس حکومت نے قرضے لئے ۔اس کی وجہ یہ ہے 8ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوسکتا ہے مگر وہ نہیں ہوتا۔عقیل کریم ڈھیڈی نے ایک دن مجھ سے کہا اس ملک کو ہم نے برباد کیا ۔اس نے کہا بزنس مین ٹیکس دیتے ہی نہیں۔جاگیر دار اسمبلیوں میں بیٹھا ہے ، پچاس کروڑ کا آموں کا باغ فروخت کرتا ہے مگر وہ کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔40سے پچاس لاکھ تاجر ٹیکس نہیں دیتے ۔50سے 60فیصد اکانومی بلیک ہے ۔ایف بی آر بیٹھی کیا کررہی ہے ۔جوبائیڈن طالبان او ر اشرف غنی پر دبائو ڈال رہے ہیں مگر پاکستان کے بارے میں ان کا رویہ بہت مثبت ہے ۔امریکہ کیلئے چین بڑا خطرہ نہیں ،وہ اپنے لئے بڑا خطرہ روس کو سمجھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…