66دن بعد پاکستان میں کرونا وائرس سے کم ترین اموات صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ

25  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)66دنوں کے بعدپاکستان میں کورونا وائرس سے کم ترین اموات ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست

میں 30 ویں نمبر پر آگیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 903 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 76 لاکھ 80 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار 17 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750 کیس رپورٹ، اسلام آباد 40 ہزار 815، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی,ملک بھر میں کورونا کے باعث 11 ہزار 318 اموات ہوئیں۔دریں اثنا لیفٹیننٹ جنرل حمود الرحمن کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، وزارت صحت اور دیگر اعلی حکام ،سیکرٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں دوسری لہر سے متعلق بریفنگ دی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…