منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

وفاق اور تین صوبوں میں پی ٹی آئی کےناراض اراکین کی مستعفی ہونے کی دھمکی، اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق اور تین صوبوں میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی اراکین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ اپنوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔ناراض اراکین میں متحرک رہنما اور پی پی 285 سے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤدسلیمانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔مطالبات نہ مانے گئے تو تمام ناراض اراکین کا گروپ پنجاب اسمبلی نشست سے مستعفی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد اپنی میٹنگ بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں میں شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمورلالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجازخان، گلریز افضل چن، غضنفرعباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہانی سمیت دیگر شامل ہیں۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…