اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

23 سالہ پاکستانی نوجوان کی 65سالہ گوری سے شادی‎

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک اور غیر ملکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ، پاکستان پہنچ کر نکا ح کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا کی دوستی شادی میں بدل گئی ۔ چیک ری پبلکن 65سالہ غیر ملکی خاتون 23سالہ پاکستانی نوجوان عبد اللہ کی محبت میں گرفتار ہو کر گوجرانوالہ پہنچ گئی، نوجوان سے نکاح کرنے کے بعد واپس چیک ری پبلکن جانے کا اراد ہ ظاہر کر دیا ۔

دولہا نے روزنامہ ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر رسیدہ دلہن کنواری ہونے کا پتہ چلا تومیں رو پڑا ، میں محبت میں منفرد ریکارڈ بنانا چاہتا تھا ،خاتون بالکل کنواری ہے اس کیلئے اگر کسی کو شک ہے تو میں مسجد جا کر بھی قسم کھانے کیلئے تیار ہوں ۔ جب مجھے ان کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ کنواری ہے تو میں روپڑا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں عبد اللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتوں کا برا نہیں منائوں گا ہر کوئی یہ کہے گا کہ میں نے ایسا صرف ویزہ پانے کیلئے کیا لیکن باخدا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے میں اپنی اہلیہ سے محبت کرتا ہوں ۔ عمررسید ہ غیر ملکی خاتون نے بتایا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ، سر اور ساس بہت اچھی ہیں ، میں ری پبلکن میں ایک ٹیچر تھی لیکن ٹریف حادثے کے بعد میرے کمر کی ہڈی پر چوٹ آئی جس کے بعد ٹیچنگ چھوڑ دی تھی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں عبد اللہ سے محبت کرتی ہوں اور محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی، آج میں اگر پاکستان میں ہوں تو اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ عبد اللہ میرے شوہر ہیں ۔عمر کے بڑے فرق کے بارے میں ، میں نے انہیں کہا تھا کہ ہم دوست رہ سکتے ہیں لیکن عبد اللہ کے اصرار پر میں ہار گئی اور شادی کیلئے ہاں کر دی ۔ ایک سوال میں خاتون کا کہنا تھا کہ میری شادی ہو گئی لیکن میں اپنے ملک چیک ری پبلکن میں رہنا چاہوں گی ۔ عبد اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پہلے کوئی منہ نہیں لگاتا تھا آج کر کوئی مجھے پروٹوکول دے رہا ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…