فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں ایک اور گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔ پیپلز کالونی میں چودہ سالہ یاسمین کو گلاس ٹوٹنے پر مالکوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی92 نیوزکےمطابق پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بچی کو بازیاب کروانے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق
بچی کو کئی ماہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جبکہ میڈٰکل رپورٹ میں بھی نئے اور پرانے زخم سامنے آگئے ہیں جس پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔ادھر تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے عثمان منج نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔