اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ۔ استور میں منفی 13، کالام منفی 12، گوپس منفی 11، قلات، بگروٹ منفی 9، کوئٹہ منفی 8، اسکردو، گلگت منفی 7، پلوامہ منفی 6، ہنزہ، مالم جبہ، دالبندین، سری نگر، بارہ مولہ، اننت ناگ میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15000کیوسک اور اخراج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج 8000کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9300 کیوسک اور اخراج300کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7100کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1470.73 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.974 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1173.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.839 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیرا ج میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے،