ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو نے عمران خان کو بطور وزیراعظم تسلیم کرلیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ ایک بات تو ہوئی ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور بلاول بھٹو ایک پیج پر آگئے ہیں ،وہ بھی چائے پلانے کی بات کرتے ہیں یہ بھی چائے پلانے کی بات کرتے ہیں۔پی ڈی ایم تحریک کے

آغاز سے اب تک کسی ایک نقطے پر قائم نہیں رہی اور یہ تمام چیزیں پیپلز پارٹی کے مشورے پر واپس لی جارہی ہیں۔پیپلز پارٹی نے اس سسٹم کو تسلیم کرلیا ہے ،بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو بطور وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے ۔ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ایک فرینڈلی اپوزیشن کے تعلقات رکھنا چاہ رہی ہے۔آصف زرداری پہلے دن سے ہی نواز شریف کے بیانئے سے خوش نہیں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح نواز شریف نے کیا اس کا نقصان ہوا ہے کیونکہ اس ملک میں جب تحریکیں چلتی ہیں تو وہ چلتی نہیں چلائی جاتی ہیں اور حکومتیں گرتی نہیں گرائی جاتی ہیں۔ چلانے والے اور گرانے والے اس وقت اس موڈ میں نظر نہیں آتے۔پیپلز پارٹی کے اندر یہ بحث ہے کہ بعض فیصلے نواز شریف اور فضل الرحمن بالا بالا لے رہے ہیں۔پنڈی کی طرف مارچ کی جو اچانک بات آئی تھی اس سے پیپلز پارٹی پریشان ہوئی ان کے تحفظات تھے کہ یہ کس نے طے کرلیا۔اس کے بعد فوری طور پر پیپلز پارٹی نے اس کو درست کروایاکہ ہم پنڈی کی طرف نہیں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…