لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہے بھی اور نہیں بھی،انہوں نے فیصلہ کیا کہ استعفے دینگے مگر پیپلز پارٹی نے اس فیصلے کو سبوتاژ کردیا، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرینگے ،اب لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی کی
شمولیت اگر ہوئی تو پرجوش نہیں ہوگی ،ایک ٹیکنو کریٹس کی حکومت کا منصوبہ کچھ لوگوں نے بنا رکھا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بات بلاول نے تنہا نہیں کی،آفتاب شیرپائو ، اختر مینگل بھی حق میں ہیں ،زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے پینگیں بڑھا لی ہیں ، احتساب پر جو موقف عمران کا ہے ، اسٹیبلمشنٹ کا قدرے مختلف ہے ،زرداری نے صاف الفاظ میں میسج دیا ہے کہ جو دھمکیاں نوازشریف ، مریم ،فضل الرحمان نے دیں ہم اس میں شریک نہیں ہیں،عملی طور پر پی ڈی ایم مردہ چوہا ثابت ہوئی ہے ،لوگ جو ق در جوق باہر نہیں نکلے ،یہ کوشش کرینگے کہ افرا تفری پیدا ہو، فضل الرحمان کو ایک عرب ملک کی تھپکی ہے ،انہوں نے وسائل بھی فراہم کئے ہیں ۔