بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران اسماعیل کو گورنر ہاؤس چھوڑنے کیلئے 50 لاکھ روپے کی آفر

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 50 لاکھ روپے کی آفر کردی۔اسٹیل ٹاؤن کراچی میں ملازمین کے دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کہتے ہیں ہم نے ہر مزدور کو 5 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔انہوں نے گورنر عمران اسماعیل کو مخاطب کرتے

ہوئے کہا کہ ہم آپ کو 50 لاکھ روپے دیتے ہیں، آپ گورنر ہاؤس چھوڑ دیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ادارے تباہ و برباد ہوگئے، پاکستان اسٹیل مل ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ تھا، معیشت میں اس کا اہم کردار تھا۔انہوں نے کہاکہ ظالم درندوں اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے آج اسٹیل مل تباہ و برباد ہوگیا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ادارے کی ناکامی کے ذمے داران کے خلاف تحقیقات کرتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مظلوم ملازمین کو بے روزگار کیا اور کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے پاکستان اسٹیل مل سے متعلق سینیٹ میں قرارداد پیش کی، سینٹ میں سوالات اٹھائے، جس پر بیوروکریسی اور حکومت جوابات نہ دے سکی۔اْن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان اسٹیل مل کے مزدوروں کے پشت پر موجود ہے، وزیر اعظم عمران خان بتائیں کہ قوم کے نوجوان کیوں بے روزگار ہیں۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آج ملک میں ظلم کا نظام قائم ہے، ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کردیا گیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آنے کے بعد برسرروزگار سے ہی روزگار چھین لیا گیا، اسٹیل مل ملازمین نے اپنی ساری زندگی وقف کردی، آج انہیں بے روزگار کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…