پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

”شیدہ ٹلی دوبارہ پُوچھل (دُم) ہلاتا ہوا میاں صاحبان سے معافی مانگے گا لیکن اس دفعہ۔۔“ رانا ثناء اللہ کا ایک بار پھر شیخ رشید کے لئے نازیبا زبان کا استعمال

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ شیخ رشید کہہ رہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس پانامہ ٹو ثابت ہوگا اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، جس پر رانا ثناء اللہ نے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شیدا ٹلی جو ہے دوبارہ کتے کی طرح پُوچھل ہلاتے ہوئے میاں صاحبان سے معافی مانگے گا لیکن

اس دفعہ اس کو نہ معافی ملے گی بلکہ اس کو اس کے کئے کی سزا دی جائے گی، یہ جو پنڈی کا شیطان ہے یہ انتہائی گھٹیا انسان ہے، آپ دیکھیں کہ براڈ شیٹ میں جو انہوں نے سات ارب روپیہ اداکیا ہے آپ مجھے بتائیں کہ انہوں نے کیوں پہلے اکاؤنٹ میں رکھا ہوا تھا تاکہ فیصلہ ہو اور اس کے بعد وہ اکاؤنٹ فریز ہو اور اس فریز اکاؤنٹ سے سات ارب کی ادائیگی ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ براڈ شیٹ کے مالک سے ملے ہوئے تھے وہ بھی بہت بڑا چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے مالک بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے،شہزاد اکبر کا براڈ شیٹ میں کمیشن تھا،انہوں نے پراپرٹی ٹائیکون سے بھی کمیشن لیا، ان کی حرکتوں کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کے نشان والا ماسک پہننے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں،شیر کا نشان ہماری پارٹی کی پہچان ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر چلنے والی جماعتوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگائی جائے، تین سال سے چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے، ان کا اعتراف جرم الیکشن کمیشن میں موجود ہے، اب ان کو سزا دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،سلیکٹڈ ٹولے کیخلاف جلد انہی عدالتوں میں مقدمات

چلیں گے، اب چوروں کا یوم حساب آ چکا ہے، اسرائیلی اور بھارتی لابی سے پیسہ لے کر یہاں لگایا گیا، اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہوگئے، جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا، وزیراعظم کے حکم پر میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا، ابھی تک مقدمے کی کاپیاں تک فراہم نہیں کی گئیں، تمام جعلی مقدمات

صرف ایک حکم سے ختم ہو جائیں گے، وہ وقت آنے والا ہے، جب یہ تمام مقدمات ختم ہوں گے۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر ے کیس میں جس ویڈیو کا بیان وفاقی وزیر اور ڈی جی دیتے رہے وہ آج تک عدالت کو فراہم نہیں کر سکے، انہوں مے اس قوم سے فراڈ کیا

ہے او ریہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے پھولنے والی جماعت ہے، یہ فنڈنگ فارن نہیں بلکہ ملک دشمنوں سے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آٹا 30 سے 35 سے بڑھ کر 75 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے،آٹا، چینی، ادویات چوروں نے مہنگائی کا بازار لگا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…