منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آبا د اور پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بروز اتوار صبح 6 بجے کھل جائیں گے۔ ملک میں گیس کی شارٹیج کی وجہ سے پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنوں کو گزشتہ تقریباً 37 دنوں سے گیس کی فراہمی معطل تھی۔اسٹیشنوں کی بندش سے سی این جی اسٹیشن مالکان کو بھاری نقصان اورسی این جی

ملازمین اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑا۔ دوسری جانب سندھ میں سی این جی کے حصول کے لیے شہریوں کا انتظار120گھنٹوں سے بڑھ کر 144 گھنٹوں تک طویل ہوگیا گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اب ہفتہ کے بجائے اتوار کی صبح کھولے جائیں گے۔ پیر کی صبح 8 بجے سے بند تمام اسٹیشن ہفتے کی صبح کھلنے تھے تاہم ایس ایس جی سی نے ہفتہ کو بھی اسٹیشن بند رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔اب تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کیلیے کھلیں گے۔ اس طرح شہریوں کو اب سی این جی 120 گھنٹوں کے بجائے 144 گھنٹوں بعد دستیاب ہوگی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی اشنز فرنٹ (پیاف)،میاں نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصرحمید خان وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے. چھوٹی صنعتیں اور تاجر پس کر رہ جائیں گے.حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں چھوٹے تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو نظر انداز نہ کرے اور مشاورت سے پالیسیز مرتب کرے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…