منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں سستے گھروں کی فراہمی بڑی پیشرفت سامنے آگئی

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی، آن لائن)پاکستان میں سستے گھروں کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بینک آف پنجاب اور رئیل لمیٹڈ برطانیہ نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت ملک بھر میں متوسط اور کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر و خریداری

کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ ایم او یو پر پنجاب بینک گروپ کے ہیڈ آف ریٹیلز اینڈ پرائیرٹی لینڈنگ آصف ریاض جبکہ رئیل لمیٹڈ یو کے کے ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ انویسٹمینٹ پیڑک ڈومنگوز ٹمباوا نے دستخط کئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سستے گھروں کی ہائوسنگ سکیم کے لیے قرضے کی گارنٹی کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، معاہدے میں 6 بینکوں نے شرکت کی۔چھ بینکوں نے پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کم آمدن والی ہاوسنگ فنانس میں رسک کو کور کرنے کے لیے مسٹر کریڈٹ گارنٹی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی سکیم کے لیے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر کام کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے کم قیمت گھروں کے لیے قوانین کو نرم کیا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے سستے گھروں کے لئے بینکوں کو قرض کی فراہمی کے اہداف دیئے ہیں، جو

بینک سستے گھروں کی سکیم کے اہداف پورے نہیں کریں گے، ان کو جرمانے کا سامنا ہوگا۔پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او مدثر حسن خان کا کہنا تھا کہ سستی ہاوسنگ سکیم کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پاکستان میں مورگیج فنانس کا قیام دو سال پہلے عمل میں آیا تھا۔ جس کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں طویل المدتی فنڈنگ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب قرض کو یقینی بنانا ہے، اس سے کم آمدنی والے طبقے کو سستی مورگیج سہولیات مل سکیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…